اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے صوبہ نینوا کے سکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز خبر دی کہ عراق میں سر گرم دھشتگرد گروہ داعش نے موصل میں ۱۰ مساجد کو بند کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چونکہ ان مساجد کے ائمہ جماعت داعش کے ساتھ بیعت کرنے پر حاضر نہیں ہوئے تو اس تکفیری گروہ نے ان مساجد کو بند کر کے ان میں اپنا اسلحہ جمع کر دیا ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق داعش کے عناصر موصل میں ائمہ جماعت کو اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کہ وہ لوڈ اسپیکر پر اعلان کریں کہ لوگ داعش کے ساتھ مل کر عراقی فوج کا مقابلہ کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲